Live Updates

تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10پبلک کرنے کامطالبہ کردیا

عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس،پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے اور ریاستی اداروں کودی جانیوالی دھمکیوں کا جائزہ ،حکومتی ردعمل میں جوابی حکمت عملی بنانے پرغور، نوازشریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 16:56

تحریک انصاف نے جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10پبلک کرنے کامطالبہ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کامشاورتی اجلاس ہوا،جس میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرحکمت عملی بنانے کاجائزہ لیاگیا، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10 پبلک کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسد عمر، نعیم الحق سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور اتحادی جماعت کے سربراہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاناما کیس کی تکمیل کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال اور وزیراعظم نوازشریف کی ریاستی اداروں کودی جانیوالی دھمکیوں کابھی جائزہ لیاگیا۔پی ٹی آئی قیادت نے ریاستی اداروں کیخلاف حکومتی ردعمل میں جوابی حکمت عملی بنانے پرغورکیا۔ اس موقعہ پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کے پاس رخصتی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہیں استعفیٰ دیناہی پڑے گا۔ وزیراعظم نے فیصلہ کرناہے کہ منصب عدالتی فیصلے سے پہلے چھوڑنا ہے یا بعد منصب چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی بحران کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات