اگست کو بین الاقوامی خطاطی نمائش کاانعقاد جشن آزادی پر قوم کے لئے خوبصورت تحفہ ہے،عرفان صدیقی
اوآئی سی کے ادارے ارسیکا کے تعاون سے چار روزہ نمائش عظیم میراث کے فروغ، اسلامی دنیا میں اتحاد کا ذریعہ ثابت ہوگی مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میںمنعقدہ اجلاس میں نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
جمعہ 21 جولائی 2017 16:54
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ ’ن والقلم‘قومی خطاطی نمائش کے کامیاب انعقاد کے بعد اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔
آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) نے پاکستان میں خطاطی کی بین الاقوامی کانفرنس میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر خالد ایرن خود بھی اس نمائش میں شریک ہوئے اور اٴْسے بے حدسراہا۔ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ ارسیکا اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے اشتراک سے بین الاقوامی خطاطی نمائش منعقد ہورہی ہے جو اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں کے فروغ کے امکانات پر باہمی اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولے گی۔ اس موقع پر ایک عظیم کانفرنس کا اہتمام بھی کیاگیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے خطاط اس میں حصہ لیں گے۔ جس سے اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میں اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے تاکہ اس عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب ہوسکے۔ مشیر وزیراعظم کو نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، نیشنل بٴْک فاونڈیشن (این۔بی۔ایف) کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید، اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید کے علاوہ وزارت کے اعلی حکام اور نامورخطاط واصل شاہد شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.