جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کی جلد نمبر 10 میں کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 16:36

جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کی جلد نمبر 10 میں کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ دس جولائی کو جمع کروائی ۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے استدعا کی کہ رپورٹ کی جلد نمبر 10 کو پبلک نہ کیا جائے ۔ تاہم آج وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل کواجہ حارث کی درخواست پر جلد نمبر 10 انہیں فراہم کر دی گئی تاکہ وہ جائزہ لے لیں۔

جے آئی ٹی کی اس حتمی رپورٹ کی جلد نمبر 10 سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جلد نمبر 10 میں جے آئی ٹی کی جانب سے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط اور سوالات موجود ہیں۔ اس جلد میں سوئٹزرلینڈ، لیگز مبرگ میں بھی شریف خاندان کی جائیداد سے متعلق خط و کتابت شامل ہے۔ جے آئی ٹی نے لیگز مبرگ حکومت سے بھی شریف خاندان کی جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کیں۔  جے آئی ٹی نے برطانیہ ، سعودی عرب  اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے متعلق معلومات طلب کیں۔ دبئی اور برٹس ورجن آئی لینڈز نے جے آئی ٹی کے خط وکتابت کا جواب دیا۔ جے آئی ٹی نے ان ممالک کے جوابات آنے تک جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10منظر عام پر نہ لانے کی درخواست کی تھی۔