بادی النظر میں نوازشریف اور بچے عدالت میں منی ٹریل نہیں دے سکے،طاہرالقادری

کرپٹ وزیراعظم بچ گئے توبڑی بربادی ہوگی، امید کہ جعلساز قانونی کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 16:34

بادی النظر میں نوازشریف اور بچے عدالت میں منی ٹریل نہیں دے سکے،طاہرالقادری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ بادی النظر میں نوازشریف اور بچے منی ٹریل نہیں دے سکے،کرپٹ وزیراعظم بچ گئے توبڑی بربادی ہوگی، امید کہ جعلساز قانونی کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ترجمانوں نے پانامامعاملے پرغیرمہذب زبان استعمال کی۔

انہوں نے کہاکہ کرپٹ وزیراعظم بچ گئے توبڑی بربادی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں محفوظ فیصلہ آنے پرکون غیرمحفوظ ہوتاہے۔ امید کہ جعلساز قانونی کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔جے آئی ٹی نے اپنے حصے کاکام جرات مندی سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کافیصلہ نہ ماننے کی دھمکی پروزیراعظم کوقانون کی گرفت میں ہوناچاہیے۔