اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ہرطالب علم تک دین کی دعوت پہنچائے ،ْڈاکٹر خالد محمود

ہر نوجوان روزانہ ایک گھنٹہ مطالعہ قرآن ،سیرت کا مطالعہ اور حدیث کا مطالعہ کرے ،ْ وفد سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 16:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ہرطالب علم تک دین کی دعوت پہنچائے ،ہر نوجوان روزانہ ایک گھنٹہ مطالعہ قرآن ،سیرت کا مطالعہ اور حدیث کا مطالعہ کرے،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے نوجوانوں کو مغربی تہذیبی یلغار سے نکال کر اسلام کی طرف لانا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جموںوکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ آفتاب،سیکرٹری جنرل اظہار الحق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ناظم کشمیر نے امیر جماعت کو جمعیت کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور نوجوانوں میں جمعیت کے کام کے حوالے سے منصوبہ عمل سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مخالفین بھی اپنے بچوں کو جمعیت میں بھیجتے تھے تا کہ ان کے بچے کی جمعیت تربیت کر سکے ،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے کردار سازی کا واحد ادارہ ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام یونیورسٹیز،کالجز ،سکولز اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھرپور انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے دعوتی کلچر عام کیا جائے دعوتی رنگ غالب کیا جائے جمعیت نے ہمیشہ جماعت کو قیادت فراہم کی ہے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت کے نوجوان وفود کی شکل میں میڈیکل کالجز ،یونیورسٹیوں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں تک پہنچیں ،انہوں نے کہا کہ مطالعے کے کلچر کو عام کریں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں زندگی کو تین خانوں میں بانٹیں والدین ،تعلیم اور دعوت انہوں نے کہاکہ ہمارا کام دعوت پہنچانا ہے تبدیلی اور دل بدلنے کا کام اللہ تعالیٰ کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :