مرکزی جمعیت اہل حدیث کی ذیلی تنظیم اہل حدیث یوتھ فورس کی ایک سا ل کیلئے عبوری تنظیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا

جمعہ 21 جولائی 2017 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کی ذیلی تنظیم اہل حدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر کی ایک سا ل کے لیے عبوری تنظیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکز ی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے ایک سال کے لیے اہل حدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر کے عہدیداران کی با ضابطہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے اہل حدیث یوتھ فورس آزاد کشمیر کی ایک سال کے لیے عبوری تنظیم کی منظوری دیتے ہوئے عبدالغفور طاہری کو صدر،قاری اشرف جانباز کو سیکرٹری جنرل اور منظور الہی بٹ کو سیکرٹری مالیات مقرر کیا ہے ۔ جبکہ دیگر عہدیداران میں عبدالوحیدآزاد کو ناظم تبلیغ،محمد امین بٹ کو آرگنائزر،اسامہ شہاب ناظم تعلقات عامہ،افتخار بٹ ناظم تعلیم و تربیت ، محمد عظیم کو نائب ناظم تبلیغ اورمحمد امجد دہلوی کو ناظم نشرو اشاعت مقرر کیا ہے۔ جبکہ دیگر مزیدمرکزی عہدیداران کا اعلان آئندہ چند روز میں ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموںو کشمیر کی منظوری سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :