چین امریکہ تجارت کو دوبارہ متوازن بنانے کیلئے تعاون اہم ہے ، تجزیاتی رپورٹ

جمعہ 21 جولائی 2017 16:46

چین امریکہ تجارت کو دوبارہ متوازن بنانے کیلئے تعاون اہم ہے ، تجزیاتی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) مسلسل تعاون اور صلاح مشورہ اقتصادی تعلقات کو دوبارہ متوازن اور مستحکم بنانے کیلئے بیجنگ اور واشنگٹن دونوں کیلئے اہم ہیں ، اس قسم کا انداز فکر اب اورمستقبل کیلئے سست عالمی اقتصادی بحالی اور عالمگیریت مخالف جذبات میں اضافے کے پیش نظر دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی مذاکرات کے پہلے رائونڈ سے تیارہونیوالے تعاون کے نظام الاوقات اور روڈ میپ میں وضاحت کی گئی ہے کہ دونوں ممالک نئی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اس قدر پرعزم ہیں ، طرفین نے عالمی اقتصادی گورننس کے علاوہ مائیکرو اکنامک پالیسی ، تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔

توقع ہے کہ سروسز ٹریڈ کے بارے میں پہنچنے والے اتفاق رائے سے نئے پیداواری نکات کو فروغ حاصل ہو گا ، بیجنگ کی واشنگٹن کی خواہش کے مطابق مارکیٹ رسائی کو مزید فروغ دینے کی آمادگی سے توقع ہے کہ تجارتی توازن کو فروغ حاصل ہوگا ، چین اس وقت امریکی تجارتی خسارے کا قریباً 70فیصد ہے تا ہم یہ عدم توازن غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے نہیں ہوا ہے بلکہ یہ عالمگیریت اور آزادانہ تجارت کا قدرتی نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

مزید برآں امریکی تجارتی خسارہ زیادہ تر بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا اور ملکی ساختہ ہے۔

متعلقہ عنوان :