جے آئی ٹی تفتیش تعصب پر مبنی ،

نامکمل تفتیش پر فیصلہ کیسے آسکتا ہے،ترجمان مصدق ملک

جمعہ 21 جولائی 2017 16:42

جے آئی ٹی تفتیش تعصب پر مبنی ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء)وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیش تعصب پر مبنی ہے،نامکمل تفتیش پر کیسے فیصلہ آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر بہت سے تحفظات ہیں اور وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ تعصب پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ نامکمل ہے اور اس میں شفافیت بھی نہیں ہے اس لئے ہم جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مبنی فیصلہ قبول نہیں کریں گی۔