کراچی ،ٹریفک حادثہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،ڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس

جمعہ 21 جولائی 2017 16:42

کراچی ،ٹریفک حادثہ میں 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) سپرہائی وے کے قریب ٹریفک حادثہ ،تین خواتین سمیت 8افرادزخمی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نیشنل ہائی وے گھگرکے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 3خواتین سمیت 8افرادزخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امدادکے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ حادثہ 2گاڑیوںکے درمیان تیزرفتاری کے باعث ہوا۔اوردونوںگاڑیوںکے ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں جلدگرفتارکرلیاجائے گا۔