جے آئی ٹی پر بات کرکے ججز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،شیخ رشید احمد

جمعہ 21 جولائی 2017 16:40

جے آئی ٹی پر بات کرکے ججز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جب کہ بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز لواری ٹنل میں جو نواز شریف نے کہا وہ ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو بھی ان کے وکیلوں نے مروایا تھا اور نواز شریف کے وکیلوں نے بھی اس کیس کا ستیاناس کر دیا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہان نااہل ہو جائے لیکن وہ اور مریم نواز نااہل نہ ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں، یہ نہیں جانتے ان کا نام معاشرے میں کس جگہ پہنچ چکا ہے، جو دولت لوٹی ہوئی ہے وہ بھی ضبط ہوگی اور جائیدادیں بھی جب کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی۔

متعلقہ عنوان :