Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے، عابد شیر علی

جمعہ 21 جولائی 2017 16:40

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے، عابد شیر علی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2017ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے تاہم ان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، عدالتیں فیصلے آئین، قانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے پاگل ہو جانا ہے تاہم عمران خان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کا ٹولہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہے، یہ سارے این آر او زدہ،نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے۔ عمران خان کے والد پر چوری کا ٹیکہ لگا ہوا ہے،پیپلزپارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ لوگوں کو شیخ رشید کی اصلیت کا پتہ ہے، شیخ رشید اپنی منی ٹریل دے دیں میں استعفی دے دوں گا اور اپنی جائیداد بھی ان کے نام کرا دوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات