چوہدری نثارسے خواجہ سعد رفیق اوررانا تنویرکی ملاقات، اختلافات دور کرنے کی درخواست

چوہدری نثارکوجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پارٹی قیادت سے شدید تحفظات ہیں،اپنے اصولی مئوقف پرکھڑاہوں،کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔وزیرداخلہ چوہدری نثارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 16:02

چوہدری نثارسے خواجہ سعد رفیق اوررانا تنویرکی ملاقات، اختلافات دور ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویرنے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ان کی خریت دریافت کی اوراختلافات دور کرنے کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوپاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پارٹی قیادت سے شدید تحفظات پائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثارمسلسل وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں شریک بھی نہیں ہوئے اور نہ ہی پارٹی قیادت سے پاناما کیس سے متعلق کوئی مشاورت کی۔ چوہدری نثار سے متعلق پارٹی سے وفاداری بدلنے کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔تاہم آج خواجہ سعد رفیق اور راناتنویرنے وزیرداخلہ سے ملاقات کی۔جس میں دونوں رہنماؤں نے وزیرداخلہ کی خریت دریافت کی اور اختلافات دور کرنے کی درخواست کی۔ اس موقعہ پرچوہدری نثار نے کہاکہ وہ اپنے اصولی مئوقف پرکھڑے ہیں۔انہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔