(ن) لیگ کی انوکھی حکمت عملی‘ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پوش مظاہرہ ‘ جے آئی ٹی کی علامتی رپورٹ نذر آتش کی گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 16:35

(ن) لیگ کی انوکھی حکمت عملی‘ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پوش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کی انوکھی حکمت عملی‘ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے کفن پوش مظاہرہ ‘ جے آئی ٹی کی علامتی رپورٹ نذر آتش کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) صوبائی سیکرٹریٹ اور کلچرل ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سید سرفراز حیدر شاہ ، سردار خالد ملک ، عبداکریم خان آسی ، خادم قصوری ، کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز نسرین اختر ، صائمہ رفیق ، ناصر بیراج، سیدہ ہما ، فاطمہ ، ندا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کفن پہن کر نہ صرف میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی بلکہ جے آئی ٹی کی علامتی رپورٹ کو بھی نذر آتش کیا ن لیگی رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لیے میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :