انتخابی قانون 2017پر 9پارلیمانی جماعتوں کے 16اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کئے

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اراکین کے دستخط نہ ہو سکے، آئندہ دو تین دنوں میں ان جماعتوں سے رابطوں کا اعلان

جمعہ 21 جولائی 2017 16:35

انتخابی قانون 2017پر 9پارلیمانی جماعتوں کے 16اراکین پارلیمنٹ نے دستخط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) صاف شفاف انتخابات کیلئے مجوزہ انتخابی قانون 2017پر 9پارلیمانی جماعتوں کے 16اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کئے ہیں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے دستخط نہ ہو سکے، آئندہ دو تین دنوں میں ان جماعتوں سے رابطوں کا اعلان کیا گیا ہے، انتخابی بل پر پاکستان مسلم لیگ(ن)، جماعت اسلامی پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم، قومی وطن پارٹی، جمعیت علماء اسلام(ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ(ضیائ)، نیشنل پارٹی کے اراکین بالترتیب وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ، زاہد حامد، انوشہ رحمان، حکومت ارکان پارلیمنٹ مشاہد اللہ خان، سلیم ضیاء، اپوزیشن جماعتوں میں صاحبزادہ طارق اللہ، ستارہ ایاز، ایس اے اقبال قادری، طاہر حسین مشہدی، اتحادی جماعتوں کے اراکین نعیمہ کشور خان، عبدالقہار ودان، اعجاز الحق اور دیگر نے دستخط کئے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ دستخط نہ کر سکے، دستخط پارلیمنٹ ہائوس کے آئینی کمیٹی روم میں ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کے مطابق دونوں جماعتیں قانون کے مسودے سے متفق ہیں، آئینی ترمیم کا معاملہ ہے،توقع ہے کہ انتخابی بل کو دونوں ایوانوں سے متفقہ طور پر منظور کر لیا جائے گا،میڈیا سے بات چیت کے دوران وزراء کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں سے 2یا3دنوں میں رابطے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :