آزادکشمیر حکومت نے میرٹ کی بحالی ، گڈ گورننس کا قیام ، تعمیر و ترقی ، عوامی خوشحالی ، فلاح وبہبود ، صحت کی سہولیات فراہم کرنے سمیت تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کیا ہے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی بات چیت

جمعہ 21 جولائی 2017 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے میرٹ کی بحالی ، گڈ گورننس کا قیام ، تعمیر و ترقی ، عوامی خوشحالی ، فلاح وبہبود ، صحت کی سہولیات فراہم کرنے سمیت تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کیا ہے مسلم لیگ ن پر 21جولائی2016 کو عوام نے اعتماد کر کے تاریخی فتح سے ہمکنار کیا عوامی اعتماد کی بدولت وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کیا قیادت میں عوام کی خدمت کا تسلسل جاری ہے وزیراعظم انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے ہسپتالوں ایمرجنسی سروسز کے قیام سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور عوامی خدمت اور دعائوں کی بدولت آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ چند ماہ کے دوران انقلابی اقدامات اٹھائے گی جس سے خطہ ترقی کی منازل طے کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر کے گزشتہ عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاحت اور ہائیڈل پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور روزگار کے مواقع میسر آ سکیں آزادکشمیر بھر میں عوام کو تعمیر و ترقی کے بلا تخصیص مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ ماضی میں من پسند افراد کو نوازا گیا لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو آج تعمیر و ترقی دیکھ کرحیرت ہو رہی ہے مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ریاست کی عوام نے 21جولائی کو جس تاریخی فتح سے مسلم لیگ ن کو ہمکنار کیا اسکی مثال ملنا مشکل ہے آزادکشمیر کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گی عوام کی خدمت ہمار ا مشن ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن نے عوام کی خوشحالی اور فلاح وبہبود کا تسلسل جاری رکھے گی آزادکشمیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے