کراچی کی رہائشی ایک خاتون نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ریسٹورنٹ میں گرل فرینڈ اور بیوی کی لڑائی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء): کراچی کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو ایک ریسٹورنٹ میں گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کےمطابق غصے میں آگ بگولہ ہوتی ہوئی خاتون ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوئی تو خاوند کے ساتھ بیٹھی لڑکی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ یہ دیکھتے ہی خاوند کے اوسان خطا تو ہوئے لیکن ہوش میں واپس آتے ہی اس نے اپنی بیوی کو تھاما اور گرل فرینڈ سے دور کیا۔

(جاری ہے)

لیکن بیوی آخر کیونکر خاوند کے قابو آتی ؟ اپنے خاوند کا غصہ بھی اس کی بے چاری گرل فرینڈ پر ہی اُتار دیا۔ اس تمام تر منظر کو ریسٹورںٹ میں موجود لوگوں نے خوب انجوائے کیا اور کسی نے تو اس کی ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کو بُرا بھلا کہا وہیں بیوی کو دھوکہ دینے پر اس شوہر کو بھی خوب لعن طعن کیا۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: