جنوبی وزیرستا ن کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 15:47

جنوبی وزیرستا ن کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء)جنوبی وزیرستا ن کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر 95فیصد خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بے گھر افراد کے چوتھے و آخری مرحلے میں اب تک 79ہزار 150خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں ،ْ 3ہزار 439بے گھر افراد کے خاندانوں نے ابھی واپس اپنے علاقوں میں جانا ہے ۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہز ار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار ٹراسپورٹ کی مد میں دیئے جا رہے ہیں ۔ حکام نے مزید بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6ماہ کیلئے مفت راشن دیاجا رہا ہے ۔