سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا یا مخالفت میں قبول کریں گے،

فیصلہ حق میں نہیں آیا تو پارٹی عوام کی عدالت میں ضرور جائے گی، چند لوگ اپنی خواہشات کا بار سپریم کورٹ کے کندھے پر ڈالنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے جس کا خمیازہ آئندہ سالوں تک برداشت کرنا پڑے، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 15:47

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا یا مخالفت میں قبول کریں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارا حق میں ہوا یا مخالفت میں قبول کریں گے، فیصلہ ق میں نہیں آیا تو پارٹی عوام کی عدالت میں ضرور جائے گی، چند لوگ اپنی خواہشات کا بار سپریم کورٹ کے کندھے پر ڈالنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے جس کا خمیازہ آئندہ سالوں تک برداشت کرنا پڑے، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم عوامی عدالت میں ضروری سر خرو ہوں گے، اس کیس نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کو مزید مضبوط کر دیا ہے، نواز شریف کی 36سال کی سیاسی زندگی میں کوئی الزام ان پر نہیں لگایا جا سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلہ حق میں نہیں آیا تو پارٹی عوام کی عدالت میں ضرور جائے گی، اگر عوام نے ہمیں ٹھکرا دیا تو ان کا فیصلہ قبول کریں گے، مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں رائے ہے کہ یہ کیس نواز شریف کی ذات کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، پارٹی میں یہ مضبوط رائے ہے کہ سب نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، جس کا خیمیازہ آئندہ سالوں تک برداشت کرنا پڑے، سپریم کورٹ کے محترم جج صاحبان تمام باتوں کا ادراک رکھتے ہیں، چند لوگ اپنی خواہشات کا بار سپریم کورٹ کے کندھے پر ڈالنا چاہتے ہیں، حکومت سپریم کورٹ کو تسلیم کرے گی، روزانہ عدالت کے باہر عدالت لگائی جاتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا مخالفت میں قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم نواز شریف کا بہت پرانا اور گہرا تعلق ہے، چوہدری نثار کو اس بات کا گلہ ضرور ہے کہ مختلف مواقع پر ان کی رائے کو اہمیت نہیں جا سکی، آنے والے دنوں میں جو بھی مشاورت کے معاملات ہوں گے چوہدری نثار طبیعت سنبھلنے کے بعد وزیراعظم ہائوس میں بھی ہوں گے اور مشاورتی عمل کا اہم حصہ بھی ہوں گے۔