وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ، پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرمشاورت

وزیراعظم پارٹی اجلاس کے بعد حکومتی اتحادیوں سے بھی مشاورت کرینگے اور ن لیگ کی آئندہ کی حکمت عملی پراعتماد میں لیں گے،اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔پارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 جولائی 2017 15:22

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ، پاناما کیس کے ممکنہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2017ء ) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا، ، جس میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزراء ، قانونی مشیروں اور معاونین نے شرکت کی۔

اجلاس میں قانونی ماہرین نے وزیراعظم نوازشریف کوسپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف پارٹی اجلاس کے بعد حکومتی اتحادیوں سے بھی عدالت کے ممکنہ فیصلے پرمشاورت کرینگے اور ن لیگ کی آئندہ کی حکمت عملی پراعتماد میں لیں گے۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں موجود رہے لیکن وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی اتحادی محمود اچکزئی سے بھی ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔