لاہور ائیرپورٹ پر حسب معمول 12منسوخ ،20تاخیر کا شکار ، مسافر پریشان

جمعہ 21 جولائی 2017 15:32

لاہور ائیرپورٹ پر حسب معمول 12منسوخ ،20تاخیر کا شکار ، مسافر پریشان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث گزشتہ روز بھی لاہور ائیرپورٹ پر 32پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 12منسوخ جبکہ 20تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ منورہ سے آنیوالی پرواز پی کی748، کراچی سے آنے والی پرواز پی کی312،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کی316،کراچی جانے والی پرواز پی کی317 ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کی322،کوئٹہ سے آنیوالی پرواز پی کی323 ، ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 ، شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز404اور کراچی جانے والی پرواز 405منسوخ کر دی گئی ۔

جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کی650، ،اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کی651، پی آئی اے،ایئربلیو ،سری لنکن ایئر،قطر ایئر امارات ایئر،اتحاد ایئر،کویت ایئر،ترکش ایئر شاہین ایئر،عمان ایئرکی متعدد پروازیں تاخیر کا شکارہوئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :