بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،ْ پاناما کیس کے حوالے سے بریفنگ

شریف خاندان اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار نہ کرے ،ْبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 21 جولائی 2017 15:31

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،ْ پاناما کیس کے حوالے سے بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کا بلا ول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زار داری نے کہاکہ وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہیں کہ پاناما کیس میں حقائق سامنے آ گئے ہیں ،ْشریف خاندان اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار نہ کرے۔