شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں ،ْ پیپلز پارٹی ان کے خلاف ریفرنس دائر کریگی

نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے ،ْ شیریں رحمن ،ْ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 15:31

شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں ،ْ پیپلز پارٹی ان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں جن پر پیپلز پارٹی ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ شریف خاندان پوچھتا ہے کہ ان پر الزام کیا ہے حالانکہ سینیٹ کے ریکارڈ میں پڑا ہوا ہے کہ بینظیر دور میں سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت موٹروے 8 ارب روپے میں منظور ہوا تھا تاہم یہ اسے 31 ارب روپے پر لے گئے اور اسی دور میں ہی فلیٹس خریدے گئے۔

چوہدری منظور کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ 36 ارب کا تھا جسے یہ 121 ارب روپے پر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نندی پور کو 500 ارب سے اوپر لے گئی ہے جس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اس لیے ان کے خلاف پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کریگی۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے کہاکہ انہوں نے کہا پاناما کیس میں نہ صرف نواز شریف نااہل ہونگے بلکہ ان کے رفقا بھی نااہل ہوںگے ان کا کہنا تھا نوازشریف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاپیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہمارے وزیراعظم نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے ان کا کہنا تھاکہ فاضل ججز کا تحمل ہے کہ وہ حکمرانوں کی دھمکیوںکو برداشت کیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔