میڈیا نے جے آئی ٹی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے ،ْامیدہے عدالت عظمی کا فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق ہوگا ،ْاحسن اقبال

جمعہ 21 جولائی 2017 15:31

میڈیا نے جے آئی ٹی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے ،ْامیدہے عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ میڈیا نے جے آئی ٹی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے ،ْامیدہے عدالت عظمی کا فیصلہ آئین اورقانون کے مطابق ہوگا ،ْ جو ملک دشمن عناصر کی ان تمام سازشوں کو ناکام کرے گا جو پاکستان میں امن سلامتی اور معاشی ترقی کے مخالف ہیںایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف خود کو بلکہ اپنے بچوں جو بیرون ممالک میں کاروبار کرتے ہیں اور ازروئے قانون وہ پاکستان کی عدالتوں میں جوابدہ نہیں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کر کے مثال قائم کی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے استثنیٰ کا کوئی تکنیکی فائدہ نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت میں جے آئی ٹی کا شریف خاندان کے ساتھ معتصبانہ رویہ ریکارڈ پر آچکا ہے اور یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے اختیارات کا کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا ہے اور سرکاری کھاتہ میں بھی ایک پائی کہ کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4برسوں میں ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے ،ْ2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کتنا بدل چکا ہے یہ حقیقت عوام کے سامنے ہے،2013 میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا تھا، وزیر اعظم کی قیادت میں 2017 کے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور غربت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور امن بحال ہو رہا ہے،سرمایہ کاری بڑھی ہے،کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوئے ہیں،زراعت سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے،اس بات کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے جو اندھیروں میں ڈوبے پاکستان میں روشنیاں لائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جے آئی ٹی کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے لہذا ہم پرامیدہیں کہ عدالت عظمی کا فیصلہ پاکستان کے آئین اورقانون کے مطابق ہوگا جو ملک دشمن عناصر کی ان تمام سازشوں کو ناکام کرے گا جو پاکستان میں امن سلامتی اور معاشی ترقی کے مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :