وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ رقم کی ،ْ مریم اور نگزیب

جمعہ 21 جولائی 2017 15:30

وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استحقاق کے باوجود وزیراعظم نے استثنیٰ کا حق استعمال نہیں کیااور جے آئی ٹی کے سامنے اپنے سمیت پورے خاندان کو پیش کر کے تاریخ رقم کی ،ْاحتساب کا مطالبہ کرنے والے تین عدالتوں سے مفرور ہیں ،ْ الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائیگا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف پر کسی دور حکومت میں کوئی بدعنوانی کا الزام تک سامنے نہیں آیا ۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ احتساب کا مطالبہ کرنے والے تین عدالتوں سے مفرور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے کا یہ سلسلہ بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران جو تحفظات تھے وہ سپریم کورٹ میں جمع کروائے ۔ لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے جو کچھ کہا وہ عدالتوں کے بارے میں نہیں جے آئی ٹی کے بارے میں تھا ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے حوالے سے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے کہ عدالت تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تصویر لیک معاملے پر بھی عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ،ْ عدالت پاناما پر بھی فیصلہ کسی کی خواہش کہ مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق کرے گی

متعلقہ عنوان :