پشاور میں خواتین کی ویڈیوز بنانےاور انہیں بلیک میل کرنے والا پرنسپل گرفتار، جیل منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 15:07

پشاور میں خواتین کی ویڈیوز بنانےاور انہیں بلیک میل کرنے والا پرنسپل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : پشاور کے علاقہ حیات آباد کے ایک اسکول کے پرنسپل کو خواتین کی ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پشاور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ اصغر خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کیے پر پچھتاوا ہے اور میں اللہ کے حضور بھی شرمندہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے پرنسپل نے کہا کہ میں محض طوائفوں میں دلچسپی رکھتا تھا ، میں نے کبھی اپنے ادارے میں کام کرنے والی خواتین کو بُری نظر سے نہیں دیکھا۔ تاہم اپنی ذاتی خشی کے لیے میں نے خواتین کی ویڈیوز بنائیں جس پر میں شرمندہ ہوں۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مجرم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور بھجوادیا۔ یاد رہے کہ پولیس نے حیات آباد کے ایک اسکول میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران اسکول پرنسپل کے آفس سے خفیہ کیمروں اور لیپ ٹاپس سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا جسے پولیس نے ضبط کر کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پرنسپل اسکول میں کام کرنے والی خواتین کو دھمکاتا تھا کہ اگر انہوں نے ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کیا تو خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :