بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نومنتخب صدر کو مبارکباد

جمعہ 21 جولائی 2017 15:22

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نومنتخب صدر کو مبارکباد
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے 14 ویں نو منتخب صدررام ناتھ کووند کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد دی ۔اس موقع پران کے ہمراہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے رام ناتھ کووند کو ملک کا 14 واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا عہدہ اہم ہوتا ہے اوراس اہم عہدے پر بیٹھا شخص آئین کا محافظ، جمہوری اقدار کا پاسدار اور مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے۔

دوسری جانب صدارتی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار نے کہا کہ نظریہ اور اقدار کی لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔محترمہ میرا کمار نے صدارتی انتخابات جیتنے پر رام ناتھ کووند کو مبارک پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ کووندنے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سی65.65 فیصد ووٹ جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ ملے۔