عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے،اپنے پانچ سال پور ے کریں گے ،رانا تنویر حسین

جمعہ 21 جولائی 2017 15:21

عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے،اپنے پانچ سال پور ے کریں ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) سائنس ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے مسلم لیگ( ن )اپنے پانچ سال پورے گی دن رات سوتے جاگتے اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے اور انتخابات اپنے مقررہ وقت 2018میں ہونگے، مسلم لیگ( ن )2018کے انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ایک مرتبہ پھر بھرپور عوامی اعتماد کے ساتھ فتح یاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ، نواز شریف کو کرپٹ کہنے والوں کو وہ دن یاد رکھنا چاہیے جب نواز شریف کے ذاتی اکائونٹ میں پانچ ارب ڈالر آ رہے تھے اور پانچ مرتبہ دنیا کی سپر پاور کے حکمران کی کالیں آئی تھی مگر میاں نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر بھی ٹھکرا دیے اور دنیا کی سپر پاور کے حکمران کی ٹیلی فونزکالوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سرفخر سے بلند اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا نواز شریف کا قصور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا تھا جس کی سزا خاندان سمیت جلا وطنی کی صور ت میں بھگتنا پڑی اب نواز شریف کو مملکت خداداد کو دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت بنانے کی سزا دی جارہی ہے مخالفین یہ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ( ن )کے کارکن اور غیرت مند پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازش کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے بلکہ ان سازشی عناصر کو بھی بے نقاب کریں گے جو صرف ملک کا وقار دائو پر لگا کر اقتدار کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور شریف کی یونین کونسل سہجووال کو شرقپور سٹی فیڈر واپڈا سے منسلک کرنے کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطا ب اور چیئر مین میونسپل کمیٹی کو ٹ عبدالمالک مہر الیا س علی سیال کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، چیئر مین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور ، امید وار پی پی 165میاں عبدالروف ، چیئرمین یوسی سہجووال چودھری زبیر گھگ ، افضل گھگ ،میڈیا کوآرڈینٹرندیم گورائیہ ،خالد ڈھلوںسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،س موقع پر رانا تنویر حسین یونین کونسل سہجو وال کے تمام علاقوں کو گیس کی فراہمی ، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور رابطہ سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان سمیت دیگر سیاسی مخالفین نواز شریف سے صرف اس لیے خوف زدہ ہیں کہ اگر اقتصادی راہداری منصوبہ نواز شریف کی قیادت میں تکمیل کو پہنچ گیا تو انہیں دنیا کی کوئی طاقت اقتدار سے الگ نہیں کر سکتی ، اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے پہلے قوم کو نام نہاد دھرنے کی صورت میں پریشان کئے رکھا اور اسی دھرنے کی وجہ سے عظیم ہمسائیہ ملک چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا ، دھرنے میں ناکامی کے بعدقوم کو دھاندلی کے ایشو میں الجھایا گیا وہاں سے بھی شکست مقدر بنی ، اس کے بعد بھی ان نام نہاد قوتوں نے اپنے آلہ کاروں کے ذریعے نت نئے بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع رکھا اور پانامہ کے ایشو کو لیکر یہ قوتیں ملک پر اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حکمرانی کے خواب دیکھ رہی ہیں یہ قوتیں یاد رکھ لیں کہ پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے اسے تسلیم کریں گے مسلم لیگ (ن) اپنے پانچ سال پورے کرے گی اور سازشی عناصر ایک مرتبہ روتے رہ جائیں گے ۔