مثالی ترقیاتی پروگرام نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،کاوٹوں کے باوجود توانائی بحران اپنے حل کی جانب بڑھ رہا ہے، وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان

جمعہ 21 جولائی 2017 15:21

مثالی ترقیاتی پروگرام نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،کاوٹوں کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مثالی ترقیاتی پروگرام نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ، سیاسی مخالفین کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود توانائی کا بحران اپنے حل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مثالی ترقیاتی پروگرام نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، پاکستان کا اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ افراد جو ملک کی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام شکست خوردہ عناصر کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے اور 2018 کے انتخابات میں ان کو جوابدہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :