سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ،

ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے،مسلم لیگ (ن) اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگا‘ شریف خاندان نے تصدیق شدہ دستاویزات جے آئی ٹی میں پیش کیں‘ نوز شریف کا مقصد ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے‘ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف کی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا‘ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 15:21

سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگا‘ شریف خاندان نے تصدیق شدہ دستاویزات جے آئی ٹی میں پیش کئے‘ نوز شریف کا مقصد ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے‘ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف کی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا‘ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی‘ سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ہے ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے موقف عوام تک پہنچائے۔ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ موقف کے دونوں رخ عوام تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے عملاً پورے خاندان کو قانون کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم نے تمام تر استثنیٰ کے باوجود نئی روایت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اپنے کسی دور حکومت میں کوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔

نواز شریف کے خلاف مخبر اور بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی خدمات بھی لی گئیں۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا سماعت کے دوران رواں تبصروں کا عدالتی حکم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جو بات ہو وہ عدالتی حکم نہیں ہوتا۔ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران شریف خاندان کے دستاویزات تصدیق شدہ ہیں نوٹری پبلک سے تصدیق سے متعلق بھی ہم نے مدلل جواب دیا۔

قابل احترام ججز نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے پیش کردہ دونوں خطوط کو عدالت نے باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ جے آئی ٹی رپورٹ بددیانتی پر مبنی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ وزیراعظم کا مقصد ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے۔ عمران خان مبارک ہو کہ لواری ٹنل کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔

بنی گالہ میں روزانہ شام کو تماشا لگانے کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ احتساب کا مطالبہ کرنے والا ملک کی تین عدالتوں سے مفرور ہے۔ اس تماشے اور جھوٹ کے بازار کو ختم ہونا چاہئے۔ یقین ہے ایک بار پھر احتساب کے عمل میں سرخرو ہوں گے۔ جھوتے الزامات لگانے والوںکو 2018 میں ایک بار پھر شکست ہوگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا آج آخری آسرا بھی ختم ہونے جارہاہے مخالفین سمجھتے تھے کہ اقتدار کا لنگر یہیں سے ملے گا۔

مخالفین کے پاس 2018 میں عوام کے سامنے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مخالفین جو روز عدالت میں اکٹھے ہوتے ہیں اداروں کا کندھا استعمال کرتے ہیں سیاسی مکالفین سے بھری عدالت ثبوت ہے کہ مقدمہ اقتدار کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہہے کہ ایک پائی کی کرپشن ہوئی ‘ عہدے کا غلط استعمال ہوا‘ تیسرا سوال یہ ہے کہ کوئی ایسی جائیداد بنائی ہو جس کا گوشواروں میں اندراج نہ ہو۔

تینس والوں کا جواب نہیں میں ہے تو ہمارے لئے مقدمہ ختم ہوگیا۔ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہممیں سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے۔ مقدمہ ختم ہوگیا ہے لیکن نواز شریف کا مقدمہ ختم نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا مقدمہ اس دن ختم ہوگا جس دن دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم کا مقدمہ امن اور سی پیک مکمل کرنے کا ہے۔ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف ی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا۔