مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دی جائیں‘ وزیر اعظم

جمعہ 21 جولائی 2017 15:21

مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دی جائیں‘ وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دی جائیں‘ جاری منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے‘ تمام منصوبوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لئے سہولیات بہتر بنائی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دی جائیں۔ جاری منصوبوں کی ب روقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس موقع پر مشیر ہوابازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :