وزیراعظم محمد نواز شریف کی قومی ایئرپورٹس استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے خدمات کی فراہمی کوتیزی سے بہتر بنانے کی ہدایت

جمعہ 21 جولائی 2017 15:12

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قومی ایئرپورٹس استعمال کرنے والے مسافروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی ایئرپورٹس استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے خدمات کی فراہمی کوتیزی سے بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سول ایوی ایشن سے متعلقہ امور کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کے قومی ایئرپورٹس پر مسافروں کو دنیا کے ا ہم بین الاقوامی ایئر پورٹس کی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعظم کو نئے اسلام آباد ایئر پورٹ سمیت مختلف جاری منصوبوںکے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایاجائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھو تہ نہ کیاجائے ۔ وزیر اعظم نے تمام منصوبوں میں ہر ممکن شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :