لواری ٹنل منصوبے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی دوسری حکومت کے دور میں باضابطہ طورپر کام کا آغاز ہوا ،

منصوبہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر غوث محمد خان نیازی کا انٹرویو

جمعہ 21 جولائی 2017 14:56

لواری ٹنل منصوبے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی دوسری حکومت کے دور میں باضابطہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ لواری ٹنل منصوبے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی دوسری حکومت کے دور میں باضابطہ طورپر کام کا آغاز ہوا تھا، منصوبہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے لواری ٹنل جیسے اہم منصوبے میں کسی قسم کی دلچسپی کااظہار نہیں کیا ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی لی جسکی وجہ سے یہ منصوبہ پائہ تکمیل تک پہنچا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشکل منصوبہ تھا جسے وزیر اعظم نے ایک چیلنج سمجھ کو قبول کیا۔ غوث محمد خان نے کہا کہ اس ٹنل کی تکمیل سے علاقے میں صنعت و تجارت کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور دیر بالا اور چترال کے عوام کو نئے اقتصادی مواقع دستیاب ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :