جنوبی وزیرستان کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

جمعہ 21 جولائی 2017 14:56

جنوبی وزیرستان کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) جنوبی وزیرستا ن کے 95فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کیا جا رہے ہیں جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام بے گھر افراد کو چھ ماہ کیلئے مفت راشن فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر 95فیصد خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بے گھر افراد کے چوتھے و آخری مرحلے میں اب تک 79ہزار 150خاندان واپس اپنے علاقوں میں جا چکے ہیں جبکہ 3ہزار 439بے گھر افراد کے خاندانوں نے ابھی واپس اپنے علاقوں میں جانا ہے ۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہز ار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار ٹراسپورٹ کی مد میں دیئے جا رہے ہیں ۔ حکام نے مزید بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6ماہ کیلئے مفت راشن دیاجا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :