افغان طلباء کوریڈیوفریکونسی کارڈزکااجراء،

باب پاکستان پرآمدروفت میں سہولت میسرہوگی

جمعہ 21 جولائی 2017 14:56

افغان طلباء کوریڈیوفریکونسی کارڈزکااجراء،
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) پاک فوج کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پاکستانی تعلیمی اداروں میںحصول علم کے سلسلے کوجاری رکھنے کیلئے افغان طلباء کوریڈیوفریکونسی کارڈزکااجراء ہوچکاہے جس کی مدد سے افغان طلباء کوپاک افغان سرحد طورخم پرروزانہ آنے جانے میںسہولت میسرآئے گی جبکہ ان کی شناخت بھی آسان ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سکیورٹی صورتحال کے باعث ملکی تعلیمی اداروں میں داخل 250کے لگ بھگ افغان طلباء کی تعلیم کاسلسلہ منقطع ہوتانظرآرہاتھاتاہم حکومت پاکستان کی خصوصی کوششوں سے تعلیم کایہ سلسلہ بحال ہوگیاہے اور اب تک 80فیصدطلباء کوکارڈزجاری کئے جاچکے ہیں جبکہ باقی طلباء کو چنددنوں میں جاری کردئیے جائیںگے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پرخیبرایجنسی میں واقع طورخم افغان شہریوں کی آمدورفت اورسامان کی ترسیل کیلئے اہم ترین اورمصروف ترین زمینی راستہ ہے ،گزرگاہ کیلئے استعمال ہونے والے گیٹ کو’’باب پاکستان ‘‘کے نام سے جاناجاتاہے جس کے انتظامی امور فرنٹیئرکورکے سپرد ہیں ۔

(جاری ہے)

طورخم مصروف ترین زمینی بندرگاہ ہے جہاں سے ہزاروں افغان باشندے روزگاراوردوسرے معاملات زندگی کیلئے کارآمددستاویزات دکھانے کے بعد پاکستان میں داخل ہوتے ہیںجبکہ علاج معالجے کیلئے آنے والے بیماروں کے ساتھ خصوصی رعایت بھی برتی جاتی ہے۔

پاکستان میں طورخم کے راستے داخل ہونے والوں میںایک بڑی تعداد افغان طلباء کی بھی ہے جوحصول تعلیم کے لئے روزانہ پاکستان آتے جاتے ہیں۔انہی طلباء کے تعلیمی سلسلے کوبحال رکھنے کیلئے ریڈیوفریکونسی کارڈزکااجراء کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :