بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اقتدار کے بھوکے 2018ءکے الیکشن کی تیاری کریں، کارکردگی پر عوام آئندہ بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے۔نوازشریف
سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیئے جانے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ نون کا وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس - قانونی ٹیم کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اور ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
میاں محمد ندیم جمعہ 21 جولائی 2017 14:44
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے سرتسلیم خم کیا، عدالت پر پورااعتماد ہے اور بہتر فیصلے کی توقع ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو۔ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس نے کہا کہ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،انہیں عوام اورپارٹی کی مکمل تائیدحاصل ہے،تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ غیررسمی مشاورتی اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار آج بھی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرداخلہ موجودہ مشاورتی عمل اور صورتحال کو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں، وہ تحفظات دور نہ ہونے پر اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔بلکہ اس دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاﺅ س میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔ اس موقع پر آئینی و قانونی ماہرین کی جانب سے کیس کے مختلف پہلوو¿ں پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خصوصی طیارے کے ذریعے سے اسلام آباد پہنچے ۔ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے وزرات عظمی کے لیے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.