صدرمملکت ممنون حسین نے سید طاہر شہباز سے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف لیا

جمعہ 21 جولائی 2017 14:44

صدرمملکت ممنون حسین نے سید طاہر شہباز سے وفاقی محتسب کے عہدے کا حلف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) صدرمملکت ممنون حسین نے سید طاہر شہباز سے وفاقی محتسب کی حیثیت سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدرمیں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سینئر سول افسران ، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے صدرمملکت سے ملاقات کی۔

صدر ممنون حسین نے وفاقی محتسب کی حیثیت سے تقرری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ صدر نے کہا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کو عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کرتے رہنا چاہئے ۔ حلف برداری کی تقریب کی کارروائی قومی زبان میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :