پارٹی چئیرمین کو ''عمران'' پُکارنے پر پارٹی رہنماؤں نے بابر اعوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 14:05

پارٹی چئیرمین کو ''عمران'' پُکارنے پر پارٹی رہنماؤں نے بابر اعوان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو ان کے نام سے پُکارنے پر پارٹی رہنماؤں نے بابر اعوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر کوئی فرینک نیس ہے تو وہ نجی سطح پر ہونی چاہیئیے۔ پارٹی رہنماؤں نے ٹاک شوز میں گفتگو کرنے سے متعلق لیکچر دینے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعوان سے کہا کہ ہمیں مت سکھایا جائے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤںنے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی سالوں سے سیاست کر رہے ہیں۔ ہمیں اس طرح سبق نہ سکھایا جائے۔ پارٹی رہنماؤں نے بابر اعوان کو تنبیہہ کی ہے کہ آئندہ پارٹی اجلاسوں میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو ان کے نام سے نہیں بلکہ چئیرمین کہہ کر پُکارا جائے۔ سابق صوبائی صدر اور مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ تنظیمی اجلاسوں میں ڈسپلن ہوتا ہے،لہٰذا اجلاسوں میں پارٹی چئیرمین کو چئیرمین کہہ کر ہی پُکارنا درست ہو گا۔

متعلقہ عنوان :