چوہدری نثار علی خان ن لیگ سے لا تعلق ہو گئے، شریف برادرز میں اختلافات مزید بڑھ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 13:53

چوہدری نثار علی خان ن لیگ سے لا تعلق ہو گئے، شریف برادرز میں اختلافات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن سے بالکل لاتعلق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے خود کو پارٹی معاملات سے علیحدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں تین روز قبل ایک میٹنگ ہوئی جس میں چوہدری نثار علی خان کو شرکت کرنے کے لیے پیغام بھیجا گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی انہیں پیغام ملا کہ میٹنگ کینسل ہو گئی ہے۔

حالانکہ وہ میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں چوہدری نثار علی خان کو نہیں بلایا گیا تھا۔ عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ دونوں کے مابین ٹیلی فون پر بھی گفتگو نہیں ہو رہی اور نہ ہی آئندہ حالات میں وزارت عظمیٰ سے متعلق کسی فیصلے پر وزیر اعظم نے شہباز شریف سے مشاورت کی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: