وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر وزیر اعظم ہاؤس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پانامہ کے ممکنہ فیصلے اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر بات ہو گی۔