محکمہ صحت بلوچستان نے دن کے اوقات میں ڈاکٹرز کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں پریکٹس پرپابند ی عائد کردی ہے ، عصمت اللہ خان

جمعہ 21 جولائی 2017 14:19

محکمہ صحت بلوچستان نے دن کے اوقات میں ڈاکٹرز کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ..
کوئٹہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) محکمہ صحت بلوچستان نے شہریوں کی شکایات اوروسیع ترعوامی مفاد میں دن کے اوقات میں ڈاکٹرز کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں پریکٹس پرپابند ی عائد کردی گئی ہے اس ضمن میں عتیق اللہ خان انڈر سیکرٹری محکمہ صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑنے جمعہ کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگراضلاع سے عوام نے بڑی تعداد میں شکایات درج کروائی تھی کہ دن کے اوقات میں محکمہ صحت کے ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی بجائے اپنے پرائیوٹ ہسپتالوں میں مریضوں کاعلاج ومعالجہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے صبح 8 بجے سی2 بجے تک محکمہ صحت سے منسلک ڈاکٹروں کے پرائیوٹ پریکٹس پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز محکمہ صحت کے حکام کی باضابطہ ہدایات جاری کردی ہیں ، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹرز پرائیوٹ ہسپتال اوردیگر عملے کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :