ظفر حجازی کی گرفتاری، مریم اورنگزیب جواب دئے بغیر روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 13:37

ظفر حجازی کی گرفتاری، مریم اورنگزیب جواب دئے بغیر روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو آج ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب سے بھی ظفر حجازی کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے آنکھیں پھیر لیں اور کہا کہ آپ مجھ سے وہ سوال کر رہے ہیں جسے میں نے ابھی تک دیکھا بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے اندر موجود تھی۔ مجھے اس حوالے سے کچھ علم نہیں ہے۔ یہی کہتے ہوئے وہ گاڑی میں بیٹھیں اور روانہ ہو گئیں ۔ مریم اورنگزیب کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :