دبئی میں برطانوی خاتون اور ایک پاکستانی شخص کو جنسی تعلقات رکھنے پر ایک سال جیل کی سزا سنا دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 21 جولائی 2017 13:18

دبئی میں برطانوی خاتون اور ایک پاکستانی شخص کو جنسی تعلقات رکھنے پر ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء)   دبئی میں ایک برطانوی خاتون نے ایک پاکستانی مرد کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے پر دی جانی ایک سال کی سزا کو کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق یہ برطانوی خاتون تین سال پہلے پاکستانی شخص سے فیس بک پر ملی تھی۔2016میں یہ خاتون ایک ہفتے کے لیے دبئی آئی اور پاکستانی شخص کے ساتھ ہوٹل میں قیام پذیر رہی۔

آدمی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے خاتون کو دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لیااور شارجہ کے ایک فلیٹ میں لے گیا جہا ں ایک پاکستانی مذہبی عالم نے زبانی طور پر انکی شادی کروائی۔برطانوی خاتون نے پاکستانی مرد کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ریکارڈ کے مطابق اس سال کے آغاز میں جب آدمی کو پتا چلا کہ خاتون لندن میں کسی اور مرد سے شادی کرنے جا رہی ہے تو اس نے عورت کو شرم دلانے کی کوشش کی اور اسکی فیملی کو بتانے کی دھمکی دی کہ وہ دونوں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

عورت کے عدالت کو دئیے جانے والے بیان کے مطابق اسنے کہا کہ جب اس نے پاکستانی آدمی سے انکے اس تین سال کے تعلق کو ختم کرنے کی بات کی تو اس شخص نے اس کی بات نہ مانی اور اس کو دھمکانہ شروع کر دیا جس کے لیے اسنے فیس بک پر ان دونوں کی تصاویر لگانا شروع کر دیں۔اس کے علاوہ اس شخص نے عورت کے موجوہ شوہر اور اس کی فیملی سے بھی رابطہ کیا اور انکو بتایا کہ وہ دونوں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔عورت نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسکی کوئی غلطی نہیں ہے اس لیے اس پر رحم کیا جائے اور اس کی سزا معاف کر دی جائے۔

متعلقہ عنوان :