جرمنی میں بچوں کے جنسی مواد کے تبادلے کے شبے میں 67 افراد کے گھروں کی تلاشی

امریکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم چیٹ اسٹیپ کے حکام کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی ہوئی،پولیس

جمعہ 21 جولائی 2017 13:19

جرمنی میں بچوں کے جنسی مواد کے تبادلے کے شبے میں 67 افراد کے گھروں کی ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) جرمن حکام نے بچوں سے متعلق جنسی مواد کی روک تھام کے لیے چھاپے مارے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرائم کی انسداد کے ملکی ادارے نے بتایا کہ اس دوران 67 مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی، جن پر شبہ تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر بچوں کی غیر اخلاقی فلموں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی عمریں اٹھارہ سے اسی سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چیٹ اسٹیپ کے ذریعے جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر ایک دوسرے کو بھیجیں۔ پولیس نے بتایا کہ امریکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم چیٹ اسٹیپ کے حکام کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :