امریکی پولیس نے سینٹ میں اوباما کیئر بل کی منسوخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والی150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 21 جولائی 2017 13:16

امریکی پولیس نے سینٹ میں اوباما کیئر بل کی منسوخی کے خلاف مظاہرہ کرنے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) امریکی پولیس نے سینیٹ میں مبینہ طور پر اوباما کیئر بل کو منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والی150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق اوباما کیئر کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے سینیٹ کی عمارت کے سامنے اجتماج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان سینٹ کی جانب سے اوباما کیئر بل کو منسوخ کیے جانے کی کوششوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں 150 افراد کو گرفتار کر لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پارٹی کے ارکان، اوباما کیئر پروگرام کو منسوخ اور اس کے بدلے نیا قانون لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر اوباما کیئر پروگرام کو کوئی متبادل منصوبہ لائے بغیر منسوخ کیا گیا تو 2026ء تک3 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہری ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :