پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ; وزیر اعظم نواز شریف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 12:52

پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ; وزیر اعظم نواز شریف نے مشاورتی اجلاس طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت مکمل کر کے کیس کا فیصلہ آج محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رفقا اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔ قانونی ٹیم اجلاس میں وزیراعثم نواز شریف کو سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ ہونے اور ممکنہ فیصلے سے متعلق بریف کریں گے۔