ْ سپریم کورٹ نے پانامہ عملدرآمد کیس میں سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 21 جولائی 2017 12:57

ْ سپریم کورٹ نے پانامہ عملدرآمد کیس میں سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ دستاویزات عملدرآمد کیس میں سماعت مکمل ہونے کے بعد جمعہ کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمدی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے بچوں کی طرف سے سلمان اکرم راجہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے طارق حسن نے اپنے دلائل پیش کئے، وزیر اعظم کی طرف سے خواجہ حارث نے دلائل دیئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جواب الجواب پیش کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار اور نیب کی طرف سے اکبر تارڑ نے بھی اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔