اسحاق ڈار کے 21 لاکھ پاؤنڈ راتوں رات غائب

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 21 جولائی 2017 12:49

اسحاق ڈار کے 21 لاکھ پاؤنڈ راتوں رات غائب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

(جاری ہے)

21 جولائی2017ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار راؤف کلاسرا کا کہنا تھااسحاق ڈار کے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے کاغذات میں نئے جھوٹ سامنے آگئے اسحاق ڈار کے وکیل نے جو پہلے دعوی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسحق ڈار کو 82 لاکھ پاؤنڈ دبئی کے شیخ نے دیئے تھے لیکن ان کے دوبارہ جمع کرائے گئے نئے کاغذات میں 82 لاکھ کا دعوی بدل کر 61 لاکھ رہ گئے ۔

اسحاق ڈار کے راتوں رات21 لاکھ پاؤڈ کہاں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالتوں کیساتھ ایسا مذاق کرتے ہیں82 لاکھ پاؤنڈ دینے والے کا نام بھی ان کاغزات میں غلط لکھا ہو ا ہے، اس کے علاوہ اسحاق ڈار کا پہلے کہنا تھا کہ مجھے یہ پیسے تین سال کے کام کے ملے تھے لیکن نئے کاغذات میں اب انہوں نے اس میں 3سال کا مزید اضافہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان کے واحد سینیٹر ہیں جنہوں نہ کہاں کہ میں یہاں رہائش پذیر نہیں ہو اور میں دبئی رہتاہوں جس کی وجہ سے 5 سال تک کوئی ٹیکس نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :