والیوم 10 میں ایسی دستاویزات بھی ہیں جو شہباز شریف کو بھی لے ڈوبیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جولائی 2017 12:46

والیوم 10 میں ایسی دستاویزات بھی ہیں جو شہباز شریف کو بھی لے ڈوبیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ جمع کروائی تو والیوم 10 کو پبلک نہ کرنے کی استدعا کی ۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مسلسل 5ویں سماعت ہوئی۔ آج کی سماعت میں عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی استدعا پر جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 کھول دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیوم 10 صرف خواجہ حارث کی درخواست پر کھولا گیا ہے اور اس والیوم کو خواجہ حارث سے پہلے کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیوم 10 میں کچھ دستاویزات ایسی ہیں جو نواز شریف کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی لے ڈوبیں گی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :