ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا

ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی کی صورتحال ،سٹریٹ کرائم کے تدراک کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے

جمعہ 21 جولائی 2017 12:49

ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، امن و ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور پی آئی بی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ،ڈی جی رینجرز نے مختلف سیکٹر کمانڈرز سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے امن و امان کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق میجر جنرل محمد سعید کو بریفنگ دی۔ڈی جی رینجرز نے سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدراک کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔