خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے

لیکن 500 ارب روپے بھی نکال لیں تو اسے بچا نہیں سکتے، جے آئی ٹی ختم ہو چکی ہے لیکن تنقید جاری ہے، در حقیقت نواز شریف جے آئی ٹی کی آڑ میں ججز پر غصہ نکال رہے ہیں، بھٹو کو بھی اس کے وکیلوں نے مروایا تھا ،نواز شریف کے وکیلوں نے بھی کیس کا سوا ستیا ناس کر دیا ہے،نواز شریف اگر تمہیں خود پہ مان ہے تو ہمیں اپنے اللہ پر بھروسہ ہے ، ہم جئیں گے تو ’’علی کی طرح اور مریں گے تو حسین کی طرح‘‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 جولائی 2017 12:49

خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے لیکن 500 ارب روپے بھی نکال لیں تو اسے بچا نہیں سکتے، جے آئی ٹی ختم ہو چکی ہے لیکن تنقید جاری ہے، در حقیقت نواز شریف جے آئی ٹی کی آڑ میں ججز پر غصہ نکال رہے ہیں، بھٹو کو بھی اس کے وکیلوں نے مروایا تھا ،نواز شریف کے وکیلوں نے بھی کیس کا سوا ستیا ناس کر دیا ہے،نواز شریف اگر تمہیں خود پہ مان ہے تو ہمیں اپنے اللہ پر بھروسہ ہے ، ہم جئیں گے تو ’’علی کی طرح اور مریں گے تو حسین کی طرح‘‘۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی ختم ہو چکی ہے لیکن تنقید اب بھی جاری ہے، در حقیقت نواز شریف جے آئی ٹی کی آڑ میں ججز پر غصہ نکال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھٹو کو بھی اس کے وکیلوں نے مروایا تھا اسی طرح نواز شریف کے وکیلوں نے بھی کیس کا سوا ستیا ناس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت شاید آج ہی ختم ہو جائے کیونکہ انہوں نے مان لیا ہے کہ وہ دبئی میں مارکیٹنگ منیجر تھے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ مریم اور نواز شریف نا اہل نہ ہوں باقی سارا جہاں نا اہل ہو جائے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ بچ پائیں گے کیس میں نا اہلی بھی ہوگی اور سزا بھی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے لیکن 500 ارب روپے بھی نکال لیں تو اسے بچا نہیں سکتے۔کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف سے جان چھوٹ جائے، یہ اتنے مقبول ہو چکے ہیں کہ انہیں پتا بھی نہیں ہے کہ ان کا نام کس جگہ پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو خود پہ مان ہے تو ہمیں اپنے اللہ پر بھروسہ ہے ، ہم جئیں گے تو ’’علی کی طرح اور مریں گے تو حسین کی طرح‘‘۔